کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 227
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!حقیقت میں اس شخص نے اللہ سے اس کے عظیم ترین نام کے وسیلہ سے سوال کیا ہے کہ جب اس کے واسطہ سے اللہ سے دعاء کی جاتی ہے تو وہ قبول کر لیتا ہے اور جب اس کے واسطہ سے سوال کیا جاتا ہے تو عطا فرماتا ہے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے راویت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا،پھر اس نے یوں دعاء کی : ’’اللھم إني أسألک بأن لک الحمد،لا إلہ إلا أنت المنان بدیع السماوات والأرض،یا ذا الجلال والإکرام ،یا حي یا قیوم۔‘‘ اے اللہ!میں تجھ سے اس وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں ،تیرے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ،تو احسان فرمانے والا،آسمانوں اور زمین کو از سر نو وجود بخشنے والاہے،اے جلال و عظمت اور کرم والے،اے ہمیشہ زندہ رہنے والے،اے تھامنے والے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: