کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 219
اللہ واحد کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ،اس کا کوئی شریک نہیں ،اسی کی بادشاہت ہے،اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں ،اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں ،اور اللہ کی ذات پاک ہے،اور اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ،اور اللہ سب سے بڑا ہے،اور اللہ کی توفیق کے بغیر کوئی تصرف اور کوئی قوت و اختیار نہیں ۔ اور پھر کہے: ’’اللھم اغفرلي‘‘(اے اللہ تو مجھے بخش دے)۔ یا دعاء کرے تو اس کی دعاء قبول ہو جائے گی اور اگرعزم و ہمت کرے اور وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول ہوگی۔[1] ۱۱- پریشان حال کی دعاء: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿أَمَّنْ یُجِیْبُ الْمُضْطَرَّ إِذَاْ دَعَاْہُ وَیَکْشِفُ السُّوْئَ﴾ [2]
[1] بخاری،حدیث نمبر:(۱۱۵۴)و ترمذي(انہی الفاظ کے ساتھ)مگر اس میں ’’اللھم‘‘ کے بجائے’’رب‘‘ کا لفظ ہے ،حدیث نمبر:(۳۴۱۴)۔ [2] سورۃ النمل:۶۲۔