کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 205
اللھم اھزمھم وزلزلھم‘‘[1]
اے اللہ!کتاب کے نازل کرنے والے،جلد حساب لینے والے،گروہوں کو شکست دے،اے اللہ !انہیں شکست دے اور انہیں جھنجھوڑ کررکھ دے۔
(اس کے نتیجہ میں)اللہ نے ان گروہوں پر تیز و تند آندھی کا لشکر بھیج دیا جس نے ان کی خیمے توڑ کر رکھ دیئے،ان کی ہانڈیاں الٹ دیں ،اور ان کے ٹینٹوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا،اور ان کے لئے کوئی جائے قرار باقی نہ رہی،اور اللہ کے فرشتے انھیں جھنجھوڑ رہے تھے اور ان کے دلوں کے اندر رعب ودبدبہ اور خوف و دہشت بھر رہے تھے ۔[2]
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿ یَاْ أَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اذْکُرُوْا نِعْمَۃَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ إِذْ جَاْئَئتْکُمْ جُنُوْدٌ فَأَرْسَلْنَاْ عَلَیْھِمْ رِیْحاً وَّجُنُوْداً لَّمْ تَرَوْھَاْ وَکَاْنَ اللّٰہُ بِمَاْ تَعْمَلُوْنَ بَصِیْراً،إِذْ جَاْئُ وْکُمْ مِّنْ فَوْقِکُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ
[1] بخاری مع فتح الباری ۷/۴۰۶،حدیث نمبر:(۴۱۵)۔
[2] زاد المعاد ۳/۲۷۴۔