کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 200
اور شیبہ بن ربیعہ کو پکڑلے،اور ولید بن عتبہ کو پکڑلے،اور امیہ بن خلف کو پکڑلے،اور عقبہ بن ابی معیط کو پکڑ لے۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ کی قسم جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کا پیغام دے کر مبعوث فرمایا ہے جن جن لوگوں کا نام اللہ کے رسول نے لیا تھا وہ بدر کے روز اوندھے منہ پڑے ہوئے تھے،پھر انہیں بدر کے بلا منڈیر والے کنویں میں گھسیٹ کر ڈال دیا گیا ۔[1] اور ایک روایت میں ہے کہ میں اللہ کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ میں نے انہیں بدر کے کنویں پر اوندھے منہ پڑا ہوا دیکھا،دھوپ نے ان کی رنگت بدل دی تھی اور وہ انتہائی گرم دن تھا ۔[2] (ھ)حضرت سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ کے لئے آپ کی بد دعاء: سراقہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پا لیا،وہ آپ کو اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو قتل کرنا چاہتے تھے،تاکہ ان دونوں میں سے ایک کا خون بہا حاصل کرسکیں ،کیوں کہ قریش نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابو بکر رضی اللہ عنہ کو قتل کرنے یا انہیں
[1] مسلم ۳/۱۴۱۸۔ [2] مسلم ۳/۱۴۲۰۔