کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 20
ہوں ،اگر وہ اپنے جی میں مجھے یاد کرتا ہے تو میں اسے اپنے جی میں یاد کرتا ہوں ،اور اگر وہ مجھے کسی جماعت کے درمیان یاد کرتا ہے تو میں اسے اس سے بہتر جماعت میں یاد کرتا ہوں ،اور اگر وہ مجھ سے ایک بالشت قریب ہوتا ہے تو میں اس سے ایک ہاتھ قریب ہوتا ہوں ،اور اگر وہ مجھ سے ایک ہاتھ کے بقدر قریب آتا ہے تو میں دونوں ہاتھوں کے درمیان کی دوری کے بقدراس سے قریب آتا ہوں ،اور اگر وہ میرے پاس چل کر آتا ہے تو میں اس کے پاس دوڑ کر آتاہوں ۔ دوسری بحث: دعا کی قسمیں پہلی قسم: دعا عبادت: دعا عبادت اعمال صالحہ کے ذریعہ ثواب طلب کرنے کو کہتے ہیں ،جیسے شہادتین کا زبانی اقرار اور اس کے تقاضوں پر عمل،نماز،روزہ،زکاۃ،حج،اللہ کے لئے قربانی،نذر ونیاز وغیرہ،ان میں سے بعض عبادتیں زبان حال کے ساتھ ساتھ زبان کلام کے ذریعہ بھی دعاء کو متضمن ہیں ‘ مثلاً نماز،چنانچہ جوشخص ان عبادت اور ان کے علاوہ دیگر فعلی عبادات کو انجام دیتا ہے وہ گویا اپنے رب