کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 195
اولادکی تعداد آج تقریباً سو کے قریب ہے ۔[1] اور میری بیٹی امینہ نے مجھ سے بیان کیا کہ حجاج کے بصرہ آنے کے وقت تک میری ایک سو بیس سے زائد صلبی اولاد دفن ہو چکی تھی(۔[2] اور میری زندگی اتنی طویل ہوئی کہ میں لوگوں سے شرمانے لگا اورمیں اللہ سے بخشش کی امید کرتا ہوں ۔[3] اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسا باغ تھا جس میں سال میں دو مرتبہ پھل لگتا تھا،اور اس میں ایک پھول تھا جس سے مشک کی خوشبو آتی تھی۔[4] (ب)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی والدہ کے لئے آپ کی دعاء ،اور وہ فوراً ایمان لے آئیں : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں اپنی والدہ کو اسلام کی دعوت
[1] مسلم،۴/۱۹۲۹۔ [2] بخاری مع فتح الباری ۴/۲۲۸۔ [3] الأدب المفرد،شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح الأدب المفرد(ص:۲۴۴)میں صحیح قرار دیا ہے۔ [4] ترمذی ۵/۶۸۳،نیز دیکھئے: صحیح الترمذی،۳/۲۳۴۔