کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 19
ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَاذْکُرُوْنِيْ أَذْکُرْکُمْ وَاشْکُرُوْلِيْ وَلَاْ تَکْفُرُوْنِ﴾ [1] تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گااور میری شکر گزاری کرو اور میری ناشکری نہ کرو۔ نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ يقولُ اللّٰہُ تَعالى: أنا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بي،وأنا معهُ إذا ذَكَرَنِي،فإنْ ذَكَرَنِي في نَفْسِهِ ذَكَرْتُهُ في نَفْسِي،وإنْ ذَكَرَنِي في مَلَإٍ ذَكَرْتُهُ في مَلَإٍ خَيْرٍ منهمْ،وإنْ تَقَرَّبَ إلَيَّ بشِبْرٍ تَقَرَّبْتُ إلَيْهِ ذِراعًا،وإنْ تَقَرَّبَ إلَيَّ ذِراعًا تَقَرَّبْتُ إلَيْهِ باعًا،وإنْ أتانِي يَمْشِي أتَيْتُهُ هَرْوَلَةً ‘‘[2] اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے سلسلہ میں اپنے بندے کے گمان کے پاس ہوتا ہوں ،اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا
[1] سورۃ البقرۃ: ۱۵۲۔ [2] صحیح بخاری،حدیث نمبر(۷۴۰۵)ومسلم،۴/۲۰۶۱،بروایت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ،اور مذکورہ الفاظ بخاری کے ہیں ۔