کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 171
پانچویں فصل: رسولوں کے نزدیک دعا کا اہتمام اور بارگاہ الٰہی میں ان کے دعاؤں کی قبولیت انبیاء و رسل علیہم الصلاۃ والسلام اور ان کے متبعین اللہ کے نیکو کار بندوں نے دعاکا بڑا خاص اہتمام کیا ہے،اور اللہ تعالیٰ نے ان کی دعائیں قبول فرمائی ہیں ،یہ چیز کتاب وسنت میں بکثرت موجود ہے،میں بطور حصر نہیں بلکہ بطور مثال چند نمونے ذکر کرتا ہوں ،ان میں سے کچھ مثالیں درج ذیل ہیں : ۱- آدم علیہ الصلاۃ والسلام: ارشاد باری ہے: