کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 162
جکڑ دیئے جاتے ہیں ۔ نیز ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إذا کان رمضان فتحت أبواب الرحمۃ ،وغلقت أبواب جہنم ،وسلسلت الشیاطین‘‘[1] جب رمضان آتا ہے تو رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین قید کردیئے جاتے ہیں ۔ ۳۱- ذکر کی مجلسوں میں مسلمانوں کے اجتماع کے وقت: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’إن للّٰہ ملائکۃ یطوفون في الطرق،یلتمسون أھل الذکر،فإذا وجدوا قوماً یذکرون اللّٰہ تنادوا: ھلموا إلی
[1] مسلم،۲/۷۵۸۔