کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 161
حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ فرماتے ہیں کہ : آسمان کے دروازے زوال آفتاب کے وقت کھولے جاتے ہیں اور نماز ظہر ادا کر لینے کے بعد ہی بند کئے جاتے ہیں اس لئے میں چاہتا ہوں کی میری کوئی نیکی آسمان کی طرف بلند ہو جائے۔[1] ۳۰- ماہ رمضان میں : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إذا دخل رمضان فتحت أبواب الجنۃ وغلقت أبواب جھنم وسلسلت الشیاطین‘‘[2] جب ماہ رمضان شروع ہوتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ،اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ،اور شیاطین
[1] مسند احمد مرفوعاً ۵/۴۲۰،وابوداؤد ،اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے صحیح الجامع(۲/۳۹،حدیث نمبر:۱۵۲۹)اور صحیح الترغیب(۱/۲۳۸،حدیث نمبر:۵۸۴)اور صحیح سنن ابو داؤد(۱/۲۳۶)میں اس روایت کو حسن قرار دیا ہے ۔ [2] بخاری مع فتح الباری ۶/۳۳۶،ومسلم ۲/۷۵۸۔