کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 149
قال: ھذا لعبدي ولعبدي ما سأل‘‘[1] اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے نماز کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھا آدھا تقسیم کر دیا ہے،اور میرے بندے کے لئے وہ ہے جو وہ مانگے،چنانچہ جب بندہ کہتا ہے:﴿الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَاْلَمِیْنَ﴾،تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری تعریف کی،اور جب کہتا ہے: ﴿الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴾،تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری حمد و ثنا کی،اور جب کہتا ہے : ﴿مَاْلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ﴾،تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی،(اورایک مرتبہ فرمایا: میرے بندے نے اپنا معاملہ میرے حوالہ کیا)اور جب کہتا ہے: ﴿ إِیَّاْکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاْکَ نَسْتَعِیْنُ﴾،تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے،اور میرے بندے کے لئے وہ ہے جو وہ مانگے،اور جب کہتا ہے: ﴿اھْدِنَاْ الصِّرَاْطَ الْمُسْتَقِیْمَ﴾ ﴿صِرَاْطَ الَّذِیْنَ أَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ غَیْرِالْمَغْضُوْبِ
[1] مسلم،۱/۲۹۶۔