کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 148
ثلاثاً غیر تمام۔‘‘ جس شخص نے کوئی نماز پڑھی جس میں سورئہ فاتحہ نہیں پڑھی تو وہ ناقص ہے ،یعنی نامکمل ہے(تین مرتبہ فرمایا)۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سے کہا گیا : ہم امام کے پیچھے ہوتے ہیں ؟ تو انھوں نے فرمایا:(ایسی صورت میں)اسے اپنے نفس میں(آہستہ)پڑھا کرو،کیوں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’قال اللّٰہ تعالیٰ: قسمت الصلاۃ بیني وبین عبدی نصفین،ولعبدي ماسأل،فإذا قال العبد : ﴿الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَاْلَمِیْنَ﴾ قال اللّٰہ تعالیٰ: حمدني عبدي،وإذا قال: ﴿الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴾،قال اللّٰہ تعالیٰ: أثنی علي عبدي،وإذا قال : ﴿مَاْلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ﴾،قال : مجدني عبدي،[وقال مرۃً: فوض إلي عبدي] فإذا قال: ﴿ إِیَّاْکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاْکَ نَسْتَعِیْنُ﴾،قال: ھذا بیني و بین عبدي،ولعبدي ما سأل،فإذا قال: ﴿اھْدِنَاْ الصِّرَاْطَ الْمُسْتَقِیْمَ﴾ ﴿صِرَاْطَ الَّذِیْنَ أَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ غَیْرِالْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَاْ الضَّاْلِّیْنَ﴾