کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 146
اے رب العالمین!ہماری اور ان کی مغفرت فرما،اور ان کی قبر میں کشادگی فرما،اور اس میں ان کے لئے روشنی اور نور عطا فرما۔[1]
۱۷- دعاء استفتاح میں درج ذیل دعاء پڑھنے کے وقت:
’’اللّٰہ أکبر کبیراً ،والحمد للّٰہ کثیراً ،وسبحان اللّٰہ بکرۃ و أصیلاً۔‘‘
اللہ سب بڑا ہے،اور اللہ کے لئے خو ب خوب تعریفیں ہیں ،اور صبح و شام اس کی ذات پاک ہے۔
صحابۂ کرام میں سے ایک شخص نے یہ دعاء استفتاح پڑھی،تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’عجبت لہا،فتحت لھا أبواب السماء‘‘،مجھے اس دعاء سے بڑا تعجب ہوا،اس دعاء کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے گئے۔[2]
۱۸- دعاء استفتاح میں درج ذیل دعاء پڑھنے کے وقت:
’’الحمد للّٰہ حمداً کثیراً طیباً مبارکاً فیہ۔‘‘
اللہ تعالیٰ ہی کے لئے بکثرت،پاکیزہ اور بابرکت تعریفیں ہیں ۔
[1] مسلم،۲/۶۳۴۔
[2] مسلم،۲/۴۲۰۔