کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 145
حضرت ابو سلمہ کے پاس آئے ،ان کی آنکھ کھلی ہوئی تھی،تو آپ نے اسے بند کر دیا اور فرمایا: ’’إن الروح إذا قبض تبعہ البصر۔‘‘ جب روح قبض کی جاتی ہے تو نگاہ اس کا پیچھا کرتی ہے۔ یہ سن کر ان کے گھر کے لوگ چیخ پڑے،تو آپ نے فرمایا: ’’لا تدعوا علی أنفسکم إلا بخیرٍ،فإن الملائکۃ یؤمنون علی ماتقولون۔‘‘ اپنے آپ کے لئے بھلائی ہی کی دعاء کرنا،کیوں کہ فرشتے تمہاری دعاؤں پر آمین کہتے ہیں ۔ پھر فرمایا: ’’اللھم اغفر لأبي سلمۃ ،وارفع درجتہ في المھدیین وأخلفہ في عقبہ في الغابرین،واغفرلنا ولہ یا رب العالمین،وأفسح لہ في قبرہ ونور لہ فیہ۔‘‘ اے اللہ!ابو سلمہ کی مغفرت فرما،اور ہدایت یافتہ لوگوں میں ان کا درجہ بلند فرما،اور ان کے بعد ان کے پسماندگان میں ان کا جانشین بنا،اور