کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 141
آب زمزم اس مقصدکی تکمیل کے لئے ہے جس کے لئے اسے نوش کیا جائے۔
۱۲-سجدہ کی حالت میں :
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’أقرب ما یکون العبد من ربہ وھو ساجد فأکثروا الدعاء‘‘[1]
بندہ اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے،لہٰذا کثرت سے دعاء کیا کرو۔
۱۳- رات میں نیند سے بیدار ہونے اور دعاء ماثور پڑھنے کے وقت:
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:جو شخص رات میں بیدار ہو اور کہے:
’’ لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ ،لا شریک لہ ،لہ الملک،ولہ الحمد،وھو علی کل شيئٍ قدیر،الحمد للّٰہ ،وسبحان
[1] مسلم،۱/۳۵۰۔