کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 137
کا سوال کرنے والا جو بھی مسلمان(دعا کے وقت)وہ گھڑی پا لیتا ہے اللہ عز وجل اسے وہ بھلائی عطا فرمادیتا ہے،اور یہ گھڑی ہررات میں ہوتی ہے۔ ۱۰- جمعہ کے دن کی خاص گھڑی میں : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا تو فرمایا: ’’فیہ ساعۃ لا یوافقھا عبد مسلم ،وھو قائم یصلي یسأل اللّٰہ تعالیٰ شیئاً إلا أعطاہ إیاہ،وأشار بیدہ یقللھا‘‘[1] جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے کہ جو کوئی مسلمان بندہ اس کو پالیتا ہے اس حال میں کہ وہ کھڑا نماز پڑھتا ہے اور اللہ سے کچھ مانگتا ہے تواللہ تعالیٰ اسے وہ چیز عطا فرمادیتا ہے،اور آپ نے اپنے دست مبارک سے اشارہ فرمایا کہ وہ گھڑی بڑی مختصر ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
[1] بخاری،۱/۲۵۳،حدیث نمبر:(۹۳۵)،ومسلم،۲/۵۸۳،حدیث نمبر:(۸۵۲)۔