کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 135
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ثنتان لا تردان،أو قلما تردان: الدعاء عند النداء،وعند البأس حین یلحم بعضھم بعضا۔‘‘ دو وقت ایسے ہیں جن میں دعائیں رد نہیں کی جاتیں ،یا کم ہی رد کی جاتی ہیں : اذان کے وقت کی دعاء اور جنگ کے وقت جب بعض بعض کو توڑتا ہے۔ اور ’’موسیٰ عن رزق عن ابی حازم عن سھل بن سعد‘‘ کے طریق سے مروی حدیث میں ہے: ’’ووقت المطر‘‘ ،یعنی بارش کے وقت،اور مستدرک حاکم کے الفاظ ہیں :’’وتحت المطر‘‘ اور بارش کے نیچے۔[1] ۸-اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے صف آرائی کے وقت: حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] ابوداؤد،۳/۲۱،اور اسے علامہ البانی رحمہ اللہ نے سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ(حدیث نمبر: ۱۴۶۹،۳/۴۵۳-۴۵۴)میں صحیح قرار دیا ہے،اس حدیث کو امام حاکم نے بھی روایت کیا ہے اور صحیح قرار دیا ہے اور امام ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے ،۲/۱۱۴۔