کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 134
دو وقت ایسے ہیں جن میں دعائیں رد نہیں کی جاتیں ،یا کم ہی رد کی جاتی ہیں : اذان کے وقت کی دعاء اور جنگ کے وقت جب بعض بعض کو توڑتا ہے۔
۶- نماز کی اقامت کے وقت:
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ساعتان لاترد علی داع دعوتہ: حین تقام الصلاۃ وفي الصف في سبیل اللّٰہ‘‘[1]
دو وقت ایسے ہیں جن میں کسی دعاء کرنے والے کی دعاء رد نہیں کی جاتی:نماز کی اقامت کے وقت،اور اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے بنائی گئی صف میں ۔
۷- بارش اترنے کے وقت اور بارش کے نیچے:
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ
[1] صحیح ابن حبان(موارد)اور اسے علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح الترغیب والترھیب(۱/۱۰۶،حدیث نمبر:۲۵۶،۲۶۲)میں صحیح قرار دیا ہے۔