کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 13
پہلی فصل: دعاکا مفہوم اور اس کی قسمیں
پہلی بحث: دعا کا مفہوم
دعا کا لغوی مفہوم:
عربی زبان میں دعا کے معنیٰ طلب کرنے اور گڑگڑا نے کے ہیں ،کہا جاتا ہے:’’دَعوت اللّٰہ أدعوہ دعائً‘‘ یعنی میں نے اللہ تعالیٰ سے گڑ گڑا کر مانگا،اور اس کے پاس جو خیر و بھلائی ہے اس کی رغبت اور خواہش کی۔[1]
اور ’’دعا اللّٰہ‘‘ کے معنیٰ ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ سے بھلائی طلب کی اور اس سے اس کی امید کی۔نیز ’’دعا لفلانٍ‘‘ کا مطلب ہوتا ہے فلاں کے لئے خیر و
[1] المصباح المنیر ۱/۱۹۴۔