کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 126
اور آپ اپنے گناہوں کی بخشش طلب کیجئے اور مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کے حق میں بھی(استغفار کیجئے)۔
(۲۱)- صرف اللہ واحد سے سوال کرے:
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھا تو آپ نے فرمایا:
’’یا غلام إني أعلمک کلماتٍ : احفظ اللّٰہ یحفظک،احفظ اللّٰہ تجدہ تجاھک،إذا سألت فاسأل اللّٰہ،وإذا استعنت فاستعن باللّٰہ،واعلم أن الأمۃ لو اجتمعت علی أن ینفعوک بشيئٍ لم ینفعوک إلا بشيئٍ قد کتبہ اللّٰہ لک،وإن اجتمعوا علی أن یضروک بشيئٍ لم یضروک إلا بشيئٍ قد کتبہ اللّٰہ علیک،رفعت الأقلام وجفت الصحف‘‘[1]
اے بچے!میں تمہیں کچھ باتیں سکھاتا ہوں ،تم اللہ کو یاد رکھو اللہ تمہیں یاد رکھے گا،تم اللہ کو یاد رکھو اسے اپنے سامنے پاؤگے،جب مانگو تو اللہ
[1] ترمذی،۴/۶۶۷،اور امام ترمذی نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے،واحمد،۱/۲۹۳،اور اس حدیث کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح الترمذی(۲/۳۰۹)میں صحیح قرار دیا ہے۔