کتاب: دعا کے آداب و شرائط کتاب وسنت کی روشنی میں - صفحہ 113
اے اللہ میں خالد کے عمل سے تیری طرف براء ت کا اظہار کرتا ہوں ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ،یہاں تک کہ میں نے آپ کے دونوں بغلوں کی سفیدی دیکھی ۔[1] حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ إن ربکم تبارک وتعالیٰ حیي کریم یستحي من عبدہ إذا رفع یدیہ إلیہ أن یردھما صفراً‘‘[2] بے شک تمہارا رب تبارک وتعالیٰ بڑا با حیا اور سخی ہے ،جب اس کا بندہ اس کی جانب اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتا ہے ‘ تو اسے شرم آتی ہے کہ انہیں خالی(نامراد)واپس لوٹا دے۔
[1] البخاری،۷/۱۹۸،کتاب الدعوات،باب رفع الأیدی في الدعاء قبل حدیث نمبر:(۶۳۴۱)۔ [2] ابو داؤد،۲/۷۸،وترمذی،۵/۵۵۷،وغیرھما،حافظ ابن حجر نے فرمایا ہے کہ اس کی سند جید ہے،علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح الترمذی(۳/۱۷۹)میں صحیح قرار دیا ہے۔