کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 84
7 کلمات ادا فرماتے بسم اللّٰہ وَالسَّلاَمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ ’’اللہ کے نام سے مسجد سے نکلتا ہوں اللہ کے رسول پر سلام ہو ، اے اللہ ! میرے گناہ معاف فرما اور اپنے فضل کے دروازے میرے لئے کھول دے۔ ‘‘(ابن ماجہ) حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے سلام پھیرتے تو تین مرتبہ یہ کلمات ادا فرماتے تیرا عزت والا رب ان تمام عیوب سے پاک ہے جو کافر بیان کرتے ہیں، سلام رسولوں پر اور تعریف اللہ رب العالمین کے لئے ہی سزا وار ہے۔‘‘ (ابویعلی) ٭ نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنا مسنون ہے۔ ﴿ سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ ، وَ سَلاَمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ