کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 83
پڑھے تو وہ بخیل ہے۔‘‘ (ترمذی) ٭ مسجد میں داخل ہوتے وقت اور مسجد سے نکلتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنا مسنون ہے۔ ﴿بِسْمِ اللّٰہِ وَ السَّلاَمَ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ، اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ، وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ﴾ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتی ہیں کہ رسو ل اللہ جب مسجد میں داخل ہوتے تو فرماتے اللہ کے نام سے مسجد میں داخل ہوتا ہوں اللہ کے رسول پر سلام ہو ، اے اللہ ! میرے گناہ معاف فرما اور اپنی رحمت کے دروازے میرے لئے کھول دے۔ جب مسجد سے باہر نکلتے تو یہ