کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 80
حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے کہ ایک آدمی(مسجد میں)آیا ‘ نماز پڑھی اور دعا کرنے لگا ’’یا اللہ مجھے معاف فرما ‘ مجھ پر رحم کر ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے آدمی تونے (دعا مانگنے میں) جلدی کی، جب نماز پڑھو اور دعا کے لئے بیٹھو تو اللہ کے شایان شان حمد وثنا کرو پھر مجھ پر درود بھیجو ‘ پھر اپنے لئے دعا کرو ۔‘‘ فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک دوسرے آدمی نے نماز پڑھی (نماز کے بعد) اللہ کی حمدو ثنا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے نمازی! دعا کر تیری دعا قبول کی جائے گی ۔‘‘(ترمذی) ٭ گناہوں کی مغفرت حاصل کرنے کے لئے درود پڑھنا مسنون ہے۔