کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 79
گئی ‘ اسی روز صورپھونکا جائے گا ‘ اسی روز اٹھنے کا حکم ہوگا لہٰذا اس روز مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو تمہارا درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے ۔‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کی وفات کے بعدآپ کی ہڈیاں بوسیدہ ہوچکی ہوں گی یا یوں کہا کہ آپ کا جسم مبارک مٹی میں مل چکا ہوگا تو پھر ہمارا درود آپ کے سامنے پیش کیسے کیا جائے گا ؟ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کے اجسام زمین پر حرام کردیئے ہیں ۔‘‘ (ابوداؤد) ٭ دعا مانگنے سے پہلے اور اللہ کی حمدو ثنا کے بعد درود پڑھنے کا حکم ہے۔