کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 78
سلام مجھے پہنچانے کے لئے فرشتے مقرر کررکھے ہیں جو زمین پر گشت کرتے رہتے ہیں ۔‘‘(نسائی) ٭ جمعہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بکثرت درود بھیجنا چاہئے ۔ حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جمعہ کے روز مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو ‘ جو آدمی جمعہ کے روزمجھ پر درود بھیجتا ہے اس کا درودمیرے سامنے پیش کیا جاتاہے ۔‘‘(حاکم ، بیہقی) حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’سب دنوں میں سے جمعہ کا دن افضل ہے اسی روز آدم حفظہ اللہ پیدا کئے گئے ‘ اسی روز ان کی روح قبض کی