کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 77
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ میری قبر کو میلہ نہ بناؤ اور نہ ہی اپنے گھروں کو قبرستان بناؤ ‘ تم جہاں کہیں بھی ہو مجھ پر درود بھیجتے رہو ۔ تمہارا درود مجھے پہنچا یا جاتاہے ۔‘‘(احمد) حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :‘‘ مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو ۔ اللہ تعالیٰ میری قبر پر ایک فرشتہ مقرر فرمائے گا جب بھی میر اکوئی امتی مجھ پر درود بھیجے گا ‘ تو یہ فرشتہ مجھے کہے گا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !فلاں بن فلاں نے فلاں وقت آپ پر درود بھیجا ہے ۔‘‘ (دیلمی) حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ نے میری امت کے لوگوں کا