کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 76
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں ‘ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ۔ ’’جب مؤذن کی اذان سنو ، تو وہی کچھ کہو ، جو مؤذن کہتا ہے پھر مجھ پر درود پڑھو کیونکہ مجھ پر درود پڑھنے والے پر اللہ تعالی دس رحمتیں نازل فرماتاہے۔اس کے بعد میرے لئے اللہ تعالی سے وسیلہ مانگو ۔ وسیلہ جنت میں ایک مقام ہے جو جنتیوں میں سے کسی ایک کو دیا جائے گا مجھے امید ہے کہ وہ جنتی میں ہی ہوں گا ‘ لہٰذا جو میرے لئے اللہ سے وسیلہ کی دعا کرے گا اس کے لئے میری شفاعت واجب ہو جائے گی ۔‘‘(مسلم) ٭ اہل ایمان کو ہر وقت ‘ ہر جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم ہے