کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 74
درود شریف پڑھنے کے مواقع ٭ نمازختم کرنے سے پہلے درود پڑھنا مسنون ہے ۔ حضرت فضالہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو نماز میں درود کے بغیر دعا مانگتے ہوئے سنا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ اس نے جلدی کی ‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے پاس بلایا اور اس کو یا کسی دوسرے شخص کو مخاطب کرکے فرمایا : ‘‘ جب کوئی نماز پڑھے تو اللہ کی حمدوثنا سے آغاز کرے ۔ پھر (تشہد میں)اللہ تعالیٰ کے نبی پر درود بھیجے اور اس کے بعد جو دعا چاہے مانگے ۔‘‘ (ترمذی)