کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 70
آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ)) حضرت موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ زید بن خارجہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ ’’ ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو معلوم ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کیسے بھیجیں؟‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھ پر درود بھیجنے کے لئے یہ الفاظ کہو ’’یا اللہ!محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )اور آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اسی طرح برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم ( علیہ السلام )اور آل ابراہیم ( علیہ السلام ) پر برکتیں نازل فرمائیں بے شک تو اپنی ذات میں آپ محمود