کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 7
جناب مولانا محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ کی کتاب صـلاۃ علی النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم کو مختصر کرکے اسی لئے پیش کیا جارہا ہے کہ وظائف و اذکار کے دوران صرف مسنون درود شریف کا اہتمام کیا جا سکے ۔ مسنون درود شریف بکثر ت پڑھنے سے ان شاء اللہ ان تمام خود ساختہ درودوں مثلاً درود تاج، درود لکھی، درود ماہی وغیرہ کے خود ساختہ فوائد سے کہیں زیادہ دنیا و آخرت میں ان فیوض و برکات کے آپ مستحق ٹھہریں گے جن کا وعدہ اور بشارت خود صادق المصدوق صلی اللہ علیہ وسلم نے دی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صرف مسنون ذکر و اذکار اور وظائف کو حرز ِ جان بنانے کی سعادت اور قیامت کے روز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے آمین
خالد محمود کیلانی