کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 64
پاس تشریف لائے ‘ تو ہم نے عرض کیا ۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !آپ پر سلام کرنے کا طریقہ تو ہمیں معلوم ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا طریقہ کیا ہے ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’یوں کہو ۔ یا اللہ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اسی طر ح رحمتیں نازل فرما جس طر ح تونے آل ابراہیم ( علیہ السلام ) پر رحمتیں نازل فرمائیں۔ بے شک تو اپنی ذات میں آپ محمود ہے اور بزرگ ہے ۔ یا اللہ !محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آل محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اسی طرح برکتیں نازل فرما جس طرح تونے آل ابراہیم( علیہ السلام ) پربرکتیں نازل فرمائی تو یقینا محمود اور مجید ہے۔‘‘(مسلم) 7 عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰه عنہ