کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 6
کم ہی ملتا ہے ۔ بالکل یہی حال درود شریف کا ہے کہ کئی قسم کے خود ساختہ درود اور ان کے ایسے برکات و فوائد بھی وضع کر لئے گئے جن کاکسی صحیح حدیث میں ذکر تک نہیں ملتا۔ ممکن ہے ان خود ساختہ درودوں کے الفاظ صحیح ہوں لیکن یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ صادق المصدوق صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اطہر سے نکلا ہوا ایک لفظ بھی تمام جہانوں کے نیک، متقی ، اولیاء اور صلحا کے بنائے ہوئے تمام کلمات خیر سے کہیں زیادہ افضل و قیمتی ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی بھی عمل کے مقبول ہونے کی شرط صرف اور صرف فعل کا مسنون ہونا ہے جبکہ ان درودوں میں سے ایک بھی درود ایسا نہیں جس کے الفاظ مسنون ہوں لہٰذا ان کے پڑھنے سے حاصل ہونے والے خود ساختہ بنائے ہوئے فیوض و برکات بھی از خود باطل قرار پا جاتے ہیں۔