کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 54
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ ‘‘میں نے کہا ’’کیوں نہیں، ضرور دو۔‘‘ کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا ’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو بتا دیا ہے ہم آپ پر اور اہل بیت پر درود کیسے بھیجیں ؟‘‘ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ان الفاظ میں درود بھیجا کرو ’’یا اللہ محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آل محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )پر اسی طرح رحمت بھیج جس طرح تو نے ابراہیم( علیہ السلام )اور آل