کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 51
اِبْرَاہِیْمَ وَ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ اَزْوَاجِہٖ وَ ذُرِّیَّتِہٖ کَمَا بَارَکَتَ عَلٰی آلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ )) حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ پر کس طرح درود بھیجیں ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’یوں کہو ! یا اللہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج رضی اللہ عنہن پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد پر اسی طرح رحمت بھیج جس طرح تو نے آل ابراہیم( علیہ السلام ) پر رحمت بھیجی ، یا اللہ ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج رضی اللہ عنہن پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد پر اسی طرح