کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 49
جنت میں ہی چلے جائیں۔‘‘ (احمد، ابن حبان) ٭ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجنا جنت سے محرومی کا باعث ہوگا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا اس نے جنت کا راستہ کھو دیا ۔‘‘ (ابن ماجہ) ٭ جس دعا سے قبل درود نہ پڑھا جائے ، وہ دعا قبول نہیں کی جاتی۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درودنہ بھیجا جائے ، کوئی دعا قبول نہیں کی جاتی۔‘‘ (طبرانی)