کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 48
’’جس کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ درود نہ پڑھے وہ بخیل ہے۔‘‘ (ترمذی) حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’لوگوں میں سے بخیل ترین آدمی وہ ہے جس کے سامنے میرا نام لیا جائے ا ور وہ میرے اوپر درود نہ بھیجے۔‘‘ (فضل صلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ) ٭ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درودنہ بھیجنا قیامت کے دن باعث حسرت ہوگا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس مجلس میں لوگ اللہ کا ذکر نہ کریں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجیں وہ مجلس قیامت کے دن ان لوگوں کے لئے باعث حسرت ہوگی خواہ وہ نیک اعمال کے بدلے میں