کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 46
٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک سن کر درود نہ بھیجنے والے کے لئے حضرت جبریل علیہ السلام نے بد دعا فرمائی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آمین کہی۔ حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر لانے کا حکم دیا ا ور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا ’’آمین‘‘ پھر دوسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا ’’آمین‘‘ پھر تیسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا ’’آمین‘‘ خطبہ سے فارغ ہونے کے بعد جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’آج آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم نے ایسی بات سنی ہے جو اس سے پہلے نہیں سنی تھی۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب