کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 43
کے چہرہ مبارک پر مسرت کے آثار دیکھ رہے ہیں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے پاس جبریل علیہ السلام تشریف لائے اور بشارت دی کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے’’کیا آپ کے لئے یہ خوشی کا باعث نہیں کہ آپ کا جو امتی ایک مرتبہ آپ پر درود بھیجے ، میں اس پر دس رحمتیں نازل کروں اور جو امتی ایک مرتبہ آپ کو سلام کہے ، میں اس کو دس مرتبہ سلام کہوں؟‘‘ (نسائی) ٭ ایک مرتبہ درود پڑھنے پر دس نیکیاں نامہ اعمال میں لکھی جاتی ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے مجھ پرایک مرتبہ درود بھیجا اللہ تعالی اس کے نامہ اعمال میں دس نیکیاں لکھے گا۔‘‘(فضل صلاۃ علی النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم) ٭ جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا جاتا ہے،