کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 42
٭ درود پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔‘‘ (مسلم)
٭ ایک دفعہ درود پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور ایک مرتبہ سلام بھیجنے والے پر دس مرتبہ سلام بھیجتا ہے۔
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک خوشی سے تمتما رہا تھا ۔ ہم نے عرض کیا ’’آج ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم