کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 41
حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے دس مرتبہ صبح، دس مرتبہ شام کے وقت مجھ پر درود بھیجا اسے روز ِ قیامت میری سفارش حاصل ہوگی۔‘‘(طبرانی) ٭ درود قبولیت دعا کا باعث ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نماز پڑھ رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابو بکر صدیق اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما بھی تشریف فرما تھے۔ میں (دعا کے لئے) بیٹھا ، تو پہلے اللہ کی حمد و ثناء کی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا ، پھر اپنے لئے دعا کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’(اس طرح) اللہ تعالیٰ سے مانگو ضرور دیئے جاؤ گے (دوبارہ فرمایا ) اللہ تعالیٰ سے مانگو دیئے جاؤ گے۔‘‘(ترمذی)