کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 40
کہ کہیں اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض نہ کر لی ہو۔ عبدالرحمن بن عوف کہتے ہیں ، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہی دیکھ رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا اور فرمایا ’’کیا بات ہے؟‘‘ میں نے بات بتائی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جبریل حفظہ اللہ نے مجھ سے کہا ’’اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ کو ایک بشارت نہ دوں ؟اللہ کریم فرماتا ہے ، جو شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے گا ، میں بھی اس پررحمت نازل کروں گا اور جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجے گا میں بھی اس پر سلام بھیجوں گا۔‘‘ (احمد)
٭ دس مرتبہ صبح ، دس مرتبہ شام درود پڑھنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت حاصل کرنے کا باعث ہے۔