کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 38
٭ درود شریف گناہوں کی مغفرت اور تمام دکھوں ، مصیبتوں اور غموں سے نجات حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا ’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجتا ہوں ، اپنی دعا میں کتنا وقت درود کے لئے وقف کروں؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جتنا تو چاہے۔‘‘ میں نے عرض کیا ’’کیا ایک چوتھائی صحیح ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جتناچاہے ، لیکن اگر اس سے زیادہ کرے تو تیرے لئے اچھا ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا ’’نصف وقت مقرر کردوں؟‘‘