کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 37
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص مجھ پر بکثرت درود بھیجتا ہے، قیامت کے روز سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا۔‘‘ (ترمذی) ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جنت میں بلند درجہ ملنے کی دعا کرنا قیامت کے دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش کاباعث بنے گا۔ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے مجھ پر درود بھیجا یا میرے لئے اللہ تعالیٰ سے وسیلہ (جنت میں بلند مقام ) مانگا اس کے لئے میں قیامت کے روز ضرورسفارش کروں گا۔‘‘ (فضل صلاۃ علی النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم)