کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 33
٭ حضرت فاطمۃ الزھرا رضی اللہ عنہا سے: 1 حضرت حسن رضی اللہ عنہ 2 حضرت حسین رضی اللہ عنہ 3 حضرت محسن رضی اللہ عنہ 4 حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا 5 حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا 6 حضرت زینب رضی اللہ عنہا پیدا ہوئیں۔ وضاحت:1یادر ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذرّیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دو بیٹیوں حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے باقی چلی آرہی ہے۔ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کی اولاد سادات بنی رقیہ رضی اللہ عنہا کے نام سے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد سادات بنی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نام سے مشہور ہے۔ 2 آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد وہ تمام لوگ ہیں، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار اور متبع ہیں، خواہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ دار ہوں یا نہ ہوں۔