کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 29
نام کنانہ بن ابی الحقیق تھا آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ 3 سال 9 ماہ گزارنے کا شرف حاصل رہا ، 50 ہجری میں 60 سال کی عمر میں وفات پائی آپ رضی اللہ عنہا سے 10 احادیث مروی ہیں۔ ٭ 7 ہجری 629 ء : میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عقد مبارک حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے ہوا اس وقت حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کی عمر36 سال اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 59 سال 8 ماہ تھی آپ بھی بیوہ تھیں آپ کے پہلے خاوند کا نام ابی واہم بن عبدالعزیٰ تھا ، آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ 3 سال 3 ماہ گزارنے کا شرف حاصل رہا۔ 51 ہجری میں 80 سال کی عمر میں وفات پائی ، آپ رضی اللہ عنہا سے 76 احادیث مروی ہیں۔ وضاحت : بیک وقت زیادہ سے زیادہ9 زواج مطہرات حرمِ