کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 28
عمر میں انتقال فرمایا۔
٭ 6ہجری 628 ء : میں حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عقد میں آئیں اس وقت حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی عمر 36 سال تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 58 سال 9 ماہ تھی آپ اس وقت بیوہ ہو چکی تھیں آپ کے پہلے خاوند کا نام عبداللہ بن جحش تھا ، جو کہ مرتد ہوگیا تھا۔ آپ نے اپنی زندگی کے تقریباً 5 سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں گزارے ۔73 سال کی عمر میں 44 ہجری میں وفات پائی ، آپ 65 احادیث کی راویہ ہیں۔
٭ 7 ہجری 628ء : حضرت صفیہ بنت حیی بنت اخطب رضی اللہ عنہا سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح ہوا اس وقت حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کی عمر 17 سال اورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 58 سال 11 ماہ تھی آپ بھی بیوہ تھیں آپ کے پہلے شوہر کا