کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 27
حاصل ہوا اس وقت حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کی عمر 20 سال اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 57 سال 6 ماہ تھی ۔ آپ بیوہ تھیں آپ کے پہلے خاوند کا نام مسافح بن صفوان تھا، آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنی زندگی کے 6 سال گزارنے کا شرف حاصل رہا آپ کی وفات 65 سال کی عمر میں 50 ہجری میں ہوئی، آپ سے 7 احادیث مروی ہیں۔ ٭ 5 ہجری 627 ء : میں حضرت زینب بن جحش رضی اللہ عنہا کا 30 سال کی عمر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح ہوا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 57 سال 8 ماہ تھی آپ رضی اللہ عنہا مطلقہ تھیں او ر آپ کے شوہر کانام حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ تھا ، آپ کو اپنی زندگی کے تقریباً 6 سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا ، 20 ہجری میں 52 سال کی