کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 26
تھی آپ بیوہ ہو چکی تھیں آپ کے پہلے خاوند کا نام حضرت عبداللہ بن جحش سہمی رضی اللہ عنہ تھا ، شادی کے صرف 3 ماہ بعد ہی 4 ہجری میں انتقال فرما گئیں۔
٭ 4 ہجری 626 ء : میں حضرت ام سلمہ بنت ابو امیہ رضی اللہ عنہا کا شوال میں 26 سال کی عمر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکاح ہوا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 56 سال 8 ماہ تھی ، آپ بیوہ تھیں آپ کے پہلے شوہر کا نام حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ تھا، آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنی زندگی کے 7 سال گزارنے نصیب ہوئے اور 84 سال کی عمر میں 63ہجری میں وفات پائی، آپ سے 37 احادیث مروی ہیں۔
٭ 5 ہجری 627 ء : میں حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کونبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عقد مبارک میں آنے کا شرف