کتاب: درود ( پاکٹ ) 1 - صفحہ 25
آپ رضی اللہ عنہا سے 2210 احادیث مروی ہیں۔
٭ 4۔3 ہجری 624 ء : میں حضرت حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عقد مبارک میں آئیں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 55 سال اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کی عمر 22 سال تھی۔آپ اس وقت بیوہ ہو چکی تھیں۔آپ کے پہلے شوہر کا نام حضرت خنیس بن حذافہ رضی اللہ عنہ تھا ، حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ 8 سال گزارنے کا شرف حاصل ہے 45 ہجری میں59 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ آپ رضی اللہ عنہا 60 احادیث کی راویہ ہیں۔
٭ 4 ہجری 625 ء : میں حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عقد میں آئیں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 55 سال اور حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی عمر 30 سال